30 اکتوبر 2012 - 20:30

ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہےکہ صیہونی حکومت کے جاسوسوں کا ایک نیٹ ورک عراقی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے بغداد پہنچ گيا ہے۔

ابنا: عراق کے اس سکیورٹی ذریعہ نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت کی بدنام زمانہ جاسوس تنظیم موساد کے تیس سےچالیس جاسوس اس وقت بغداد میں ہیں جن کا مقصد عراق کے سائنس دانوں کو قتل کرنا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراق میں موجود صیہونی جاسوسوں نے اب تک عراق کے ایک ہزار دانشوروں اور سائنس دانوں کو قتل کیا ہے اور دیگر علمی اور سائنسی شخصیتوں کو قتل کرنے کا پلان رکھتے ہیں۔ عراق کے اس ذریعے نے کہا کہ صیہونی حکومت خلیج فارس کے بعض عرب ملکوں اور ترکی کی مدد سے عراق کے سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کررہی ہے۔.....

/169